ترقی یافتہ ممالک نے پاکستان کو سےلابوں کا ایندھن بنا دیا‘ وقار احمد شےخ 

Oct 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان اےگریکلچر اےنڈ ہارٹیکلچر فورم کے نائب صدر وقار احمد شےخ نے موسمی تبدیلیوںکا باعث بننے والے ممالک پاکستان کو درپےش سےلابی کی تباہ کاریوں کے نقصانات کا ازالہ کرےں، گلوبل وارمنگ مےںاےک فیصد سے بھی کم کردار ہونے کے باوجوود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہا ہے گلوبل وارمنگ کے ذمہ دار ترقیاتی ممالک کی غلطیوں کا سب سے پہلا شکار پاکستان بنا ہے جس نے ہماری معیشت کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ وہ تمام ممالک جو موسمی تبدیلیوں کی بنیادی وجہ بن رہے ہےں پاکستان کی زراعت، صنعت اور انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرےں 
جبکہ دنیا کے تمام مالیاتی ادارے پاکستان پر اپنے قرضوں کو ختم کرنے کا اعلان کر کے بائیس کروڑو پاکستانیوں کے اےٹمی ملک کو معاشی بحر ان سے بچانے کے لئے آگے آئےں وقار احمد شےخ نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے خوفناک اثرات کا معاوضہ موسمی تبدیلیوں کی ذمہ دار ترقی یافتہ اقوام سے وصول کیا جائے۔

مزیدخبریں