کراچی (نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا گزشتہ روز حق پرست رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ اور ڈکیتی کی واردات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایک سازش کے تحت اسٹریٹ کرمنل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو دن دہاڑے جس کو چاہتے ہیں لوٹ مار کے دوران جان سے مار دیتے ہیں لیکن ان کو پکڑنے والا کوئی نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ واردات کے وقت رکن سندھ اسمبلی گھر پر موجود نہیں تھے فائرنگ کی آواز سن کر وہ گھر سے باہر نکلتے تو ان کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا اس واقع کے بعد سندھ حکومت کو چاہئے کہ رکن سندھ اسمبلی کے گھر پر سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
حق پرست رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر فائرنگ وڈکیتی
Oct 01, 2022