جامعہ این ای ڈی سنڈیکیٹ اجلاس‘ 6پی ایچ ڈیز کی منظوری

Oct 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)جامعہ این ای ڈی کے تحت سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی، انتظامی اور مالی ا±مورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سنڈیکیٹ حکومتِ سندھ کے نوٹیفیکشن کے تحت ملازمین کے لیے تنخواہوں کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔اس اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت چار چیئرپرسن اور 6پی ایچ ڈیز کی بھی منظوری دی گئی۔ جامعہ ترجمان کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں ایک جانب ڈاکٹر جاوید حنیف کو شعبہ پیٹرولیم انجینئرنگ،ڈاکٹر اریج ہمایوں مرزاکوبائیو میڈیکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹرسعود ہاشمی کو کیمیکل انجینئرنگ جب کہ پروفیسر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری کوسوفٹ وئیر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کاچیئرپرسن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں