عدل قائم نہ ہوا تواداروں پر عوام کا اعتماد اٹھ جائےگا‘صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

Oct 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے حضرت شاہ رکن الدین الوری و حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری کے سالانہ عرس کی تقریب سے جامعہ زبیر بن محمود میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات صرف اور صرف اس وقت سدھریں گے جب اس ملک میں نظام مصطفے نافذ ہوگا اورنظام مصطفے کا نفاذ علماومشائخ ہی کرسکتے ہیں اس وقت حزب اختلاف و حزب اقتدار دونوں جانب سے کوئی بھی علما و مشائخ سے رہنمائی اور تعاون لینے کےلئے تیار نہیں ان کی ہدایات پر عمل کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں ہم نے2018کے الیکشن سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں تمام مسالک کے علما مشائخ نے ریاست مدینہ کےلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور آج بھی ان سے کہتے ہیں کہ آپ واقعی امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں تو آپ علمامشائخ کا تعاون لیں تب ہی امریکہ کی غلامی سے ملک کونجات دلاسکیں گے ریاست مدینہ کے قیام کی جدوجہد کریں تو اس ملک میں نظام مصطفے کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتاکیونکہ نظام مصطفے معاشی معاشرتی اقتصادی سماجی مسائل کاواحد حل ہے اس کے نفاذ سے ہی ملک مہنگائی بے روزگاری بے راہ روی کی دلدل سے نکل سکتااور عدل و انصاف کا بول بالا ہوسکتاہے انہوں نے کہا کہ صاحب عرس حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس ملک میں اسلام کے آفاقی نظام کو نافذ کرنے لئے ساری زندگی وقف کردی ان کی کاوشوں کے طفیل برصغیرمیں ایک اسلامی ریاست معروض الوجود میں آئی یہ آستانہ اور آپ کے عقیدت مند مسلسل
 75سالوں سے پاکستان کو صحیح ڈگر پر لانے کی کوشش کررہے ہیں یہاں ہمیشہ ایسے حکمراں آتے رہے ہیں جنہوں نے امریکہ کی غلامی میں سیکولر نظام لانے اور معیشت تباہ کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازشیں کی ہیں حکومت اور حزب اختلاف دونوں ہوش کے ناخن لیں اب تو حد یہ ہے کہ ٹرانس جینڈر جیسا قانون نافذ کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جارہی ہے حکمراں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی سبق حاصل کرنے کی بجائے اپنے عمل سے مزید اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں بچے دودھ غذائی اجناس ادوایات کےلئے بلک رہے جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے حکمراں عوام کی دادرسی کریں اور اپنے آپ کو اللہ کے غضب سے بچائیں انہوں نے کہاکہ نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد قومی دولت لوٹنے والوں کو چھوڑا جارہا ہے جس کے باعث اداروں پرسے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گااورملک میں انارکی پھیلے گی کانفرنس سے ڈاکٹر صاحبزادہ عزیرمحمودلازھری صاحبزادہ فائزمحمود صاحبزادہ ربیع نے بھی خطاب کیا اجتماع سے ایم این اے رانا محمد حیات تجمل بیگ ثروت منظوراحبزادہ عاطر محمود ڈاکٹر محدیونس دانش محسن محمودی چودھری اسلام الدین شاہد سلطان قادری چودھری واحد اقبال چودھری آصف خان متاز خالد بھٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔
صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

مزیدخبریں