کراچی (نیوز رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کراچی جامعہ قانون(ذیبول)کے سنڈیکیٹ کا ذیبول کے افسران کے درمیان الیکشن کا انعقاد کیا گیا ۔یہ الیکشن سابق میمبر سنڈیکیٹ ذیبول ڈپٹی کنٹرولر جناب واصف قدوس کی تین سال مدت ختم ہونے پر ہوا ۔اس سنڈیکیٹ کے الیکشن میں ٹوٹل آغاز میں دو امیدواران حارث عالم لاکھو آڈیٹر(بی پی ایس 17)‘ واصف قدوس ڈپٹی کنٹرولر (بی پی ایس 18)کے درمیان 30 ستمبر 2022 کو الیکشن میں واصف قدوس سنڈیکیٹ کا الیکشن جیت کر ذیبول کے سنڈیکیٹ کے دوبارہ تین سال کے لیے منتخب رکن بن گئے ۔
ذیبول سنڈیکیٹ کے لیے افسران کے نمائندہ کا انتخاب
Oct 01, 2022