کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 251ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کے عزم اور کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کو لائق تحسین قرار دیا گیا، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے فرض کی ادائیگی میں افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ایم کیو ایس سی کے چیئرمین اسلم خان فاروقی کی صدارت میں مرکز فاروقیہ پر منعقدہ اجلاس میں نعیم احمد خان، حکیم محمد شعیب قریشی، محب محمد اجمل و دیگر نے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا کا دہشت گردی کے قلع قمع کرنے اور متاثرین سیلاب کی جلد بحالی کا عزم متاثرین سیلاب سمیت پوری قوم کا حوصلہ ہے اسلم
خان فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایس سی دہشت گردی کے خاتمے اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءکا عزم، فیصلے لائق تحسین ہیں‘ اسلم فاروقی
Oct 01, 2022