چوری کی شکایت پر والد کا قتل، پولیس حکام  انصاف فراہم کریں، محمد رمضان جونیجو


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈوکری تحصیل کے گاو¿ں بٹڑا کے رہائشی داو¿د یونیورسٹی کراچی کے چھوٹے ملازم محمد رمضان جونیجو نے اپنے بڑے بھائی صاحب خان جونیجو کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ہمارے والد نے اپنی بھینس ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کرکے پیسے گھر میں رکھے جہاں 19 ستمبر کو ان کے پیسے چوری ہوئے جس کے بعد میرے والد نے اپنی بھانجے الہہ ڈنو جونیجو اور ان کے بیٹوں کے خلاف فتح پور تھانے پر شکایت درج کروائی لیکن پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی اور 20 ستمبر پر اللہ ڈتو جونیجو نے اپنے بیٹوں ساجد، روشن، حبدار اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ گھر میں گھس کرکے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے میرے 68 سالہ والد علی محمد جنجو کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا جو دو دن بعد انتقال کرگئے جس واقعے کا مقدمہ 5 ملزمان کے خلاف حد کے تھانہ فتح پور پر درج کروایا لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔
 جو ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس بھی ملزمان کی پشت پناہی میں مصروف ہے ہماری آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل ہے کہ والد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...