لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ علی گوہر آباد کی حدود چھوٹی ریشم گلی کے علاقے میں جمعے کی شب دیر گئے مبینہ ڈکیتی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علی گوہر عباسی کے رہائش نجی ہوٹل کے منیجر عبدالمنان شیخ کو کر قتل کر دیا جس پر ورثہ نے مقتول کی نعش ایس ایس پی چوک پر رکھ کر دھرنا دے کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جہاں ایس ایس پی لاڑکانہ آصف رضا بلوچ نے مقتول کے لواحقین سے مذاکرات کرکے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ دوسری جانب گزشتہ روز مقتول عبدالمنان شیخ کی نماز جنازہ شہر میں باقرانی ٹاور کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما محمد نواز شیخ، جمال مصطفی شیخ، اعجاز شیخ، سمندر خان شیخ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈکیتی کے دوران ہوٹل منیجر قتل، ورثاءکا احتجاج
Oct 01, 2022