متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل، حکومت عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس بھی بند نہ کراسکی، ناقص خون کی فراہمی اور استعمال شدہ اوزار بھی بیماری کا باعث


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں ایڈز بے قابو، مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ایچ آئی وی پر قابو پانے میں ناکام جس کے باعث لاڑکانہ میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ذرائع کے مطابق سول اسپتال اے آر ٹی سینٹر پر رجسٹرڈ ایچ آئی وی پازیٹو بالغ افراد کی تعداد 35 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ رتودیرو ایڈز ٹریٹمنٹ سینٹر پر خواتین، بچوں اور بالغان سمیت پازیٹو افراد کی تعداد 28 سو کے قریب جا پہنچی، ذرائع نے مزید بتایا کہ شیخ زید وومن اسپتال میں حاملہ خواتین کی تعداد 280 سے تجاوز کر گئی جبکہ شیخ زید چلڈرن اسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو بچوں کی تعداد 5 سو سے تجاوز ہو چکی ہے، دوسری جانب صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے متعلقہ اسٹاف سے ایچ آئی وی کے اعداد و شمار مانگے گئے تاہم تین روز گزر جانے کے باوجود فراہم نہیں کیے گئے جبکہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے موبائل اور ہائی رسک پاپولیشن کی خودکار اسکریننگ کا عمل بھی عرصہ دراز سے بند ہے، دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن عطائی ڈاکٹروں کی کلینکس بند کرنے اور خون کے انتقال والے بلڈ بینکس پر موثر اسکریننگ کا نظام قائم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن