بورڈ کے انتظامی، مالی معاملات تعطل کا شکارہیں، دفاترکی تالہ بندی ،6اکتوبر کو ہونے والے امتحان کا بائیکاٹ کرےنگے، ریلی سے ملازمےن رہنماﺅں کا خطاب 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی نمائندہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے1ماہ سے زائد عرصہ سے بورڈ چیئرمین کی مستقل تعیناتی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے3اکتوبر سے قلم چھوڑ ہڑتال ،دفاترکی تالہ بندی اوراور6اکتوبر کو ہونے والے امتحان کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے اس امر کا اعلان ایسو سی ایشن کے صدرراجہ عثمان شہزاد، جنرل سیکریٹری عمران یونس نے گزشتہ روز بورڈ ملازمین کی احتجاجی ریلی کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ31اگست تک چیئرمین کا چارج کمشنر راولپنڈی کے پاس تھالیکن ان کے کورس پر جانے کے بعد چیئرمین راولپنڈی بورڈ کا چارج کسی کو نہیں دیاگیا اور نہ ہی کسی کو تعینات کیا گیاایک ماہ گزرنے کے باوجود چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کے انتظامی و مالی معاملات تعطل کا شکارہیں جسکی وجہ سے بورڈ کی گاڑیوں کا پٹرول،بجلی کابل اور ادائیگیاں آخری تاریخ گزرنے کے باوجودنہیں ہو سکیں علاوہ ازیں بورڈ کوطلبا وطالبات کے نتائج کی ری چیکنگ کے بعد رزلٹ کی اشاعت و دیگر بہت سارے مسائل کا سامنا ہے صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 30ستمبرکو ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی ہونی ہے جبکہ بورڈ ملازمین کی تنخواہ کا معاملہ لٹکا ہواہے۔
 اورچیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،چیف سیکریٹری پنجاب ،سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر مستقل بنیادوں پر چیئرمین تعینات کیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن