اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ، چوری کی وارداتےں نہ تھم سکےں شہری لٹتے رہے تھانہ آبپارہ کو امجد محمود نے بتاےا کہ سےکٹر جی سکس ٹو مےں مےرے گھر کے تالے توڑ کردو لاکھ روپے کی نقدی ، ڈائمنڈ کی انگوٹھی ،لےڈےز گھڑےاں ، کےمرے چوری کرلئے گئے تھانہ سےکرٹرےٹ کو احسن بلال نے بتاےا کہ بری امام مےں مےرے گھر کے تالے توڑ کراےک لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زےورات ، بچے کی طلائی انگوٹھےاں چوری کرلی گئی تھانہ آئی نائن کو رےاض الحق نے بتاےا کہ آئی نائن ون مےں مےرے گھر کے گےٹ کا تالا توڑ کراےک لاکھ12 ہزار روپے کی نقدی ، دس تولہ وزنی طلائی زےورات ، اےک ڈائمنڈ سےٹ ، گھڑی چوری کرلئے گئے تھانہ رمنا کو فائقہ بی بی نے بتاےا کہ جی ٹےن ون مےں ڈرائنگ روم کا دروازہ کھول کر 20 ہزار روپے ، 12 تولہ وزنی طلائی زےورات، ہاتھ کے بنے قالےن چوری ہوگئے تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو محب حسےن نے بتاےا کہ راول ٹاﺅن مےں دو نوجوان لڑکے مےری دکان مےں داخل ہوئے دو لاکھ27 ہزار روپے کی نقدی ، دو موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ کرپا کو محمد بشارت قادری نے بتاےا کہ محلہ ڈپٹےاں مےں دو مسلح ڈاکو کلےنک مےں داخل ہوئے اور 50 ہزار روپے کی نقدی اور تےن موبائل فون چھےن کر فرار ہوگئے۔
تھانہ آئی نائن کو زوہےب اےازنے بتاےا کہ آئی اےٹ مےں دو موٹر سائےکلوں پر سوار چار لڑکوں نے مجھ سے گن پوائنٹ پر پرس چھےن لےا جس مےں30 ہزار روپے ، دو موبائل فون اے ٹی اےم کارڈ تھے تھانہ سبزی منڈی کو محمد صہےب نے بتاےا کہ آئی جے پرنسپل روڈ پر تےن موٹر سائےکل سواروں نے مجھ سے موٹر سائےکل نمبرAAB - 9432 چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ سنگجانی کو ناصر علی خان نے بتاےا کہ G 13 مےں چےنی باشندے نے بتاےا کہ ان کی گاڑی نمبرANE - 753 چوری ہوگئی۔