اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سرکاری ملازمین نے ایگزیکٹیو الاو¿نس نہ ملنے پر پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا جبکہ 4 اور 11 اکتوبر کو وزراتِ خزانہ سے پارلیمنٹ ہاو¿س تک احتجاجی مارچ ہو گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ احتجاج آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحت ہو گا، جس میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویڑنز اور ملازمین کی تمام یونینز و ایسوسی ایشنز شرکت کریں گی۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں تفریق کے شکار وفاقی ملازمین کو ایگزیکٹو الاو¿نس دیا جائے، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاو¿نس دیا گیاہے جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن 8 سال سے تعطل کا شکار ہے۔الائنس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں150 فیصد اضافہ کرے اور 11 فروری معاہدے اور 12 اپریل 2021 کی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سفارشات پر عمل کو یقینی بنائے۔
، صوبائی طرز پر گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے ہاو¿س رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاو¿نس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔