لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرشمسہ،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،پراجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور سی اینڈڈبلیو کے افسران موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کی ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹراعجازشیخ اور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکوبریفنگ دی۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔پاکستان میں ہرسال سینکڑوں مائیں اور بچے دوران ڈلیوری اللہ کوپیارے ہوجاتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے 11 مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ماو¿ں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایاجائے گا۔
ڈاکٹریاسمین راشد کا گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کا دورہ
Oct 01, 2022