لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدر ی نے سینیٹ میں نیب، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق حکومتی حالیہ قانون سازی پر تحریک التواءپیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ قانون سازی پر سیاسی جماعتوں اور عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ صدر مملکت نے بھی ان قوانین کو منظور کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا ہے۔ ان قوانین کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی اس مسئلے پر ایک کمیٹی بنانے کیلئے اور اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ان قوانین پر ملک میں عوامی ریفرنڈم کروانے کیلئے فوری طور پر ایوان کی کاروائی روک کر ان معاملات کو زیر بحث لایا جائے۔ امپورٹڈ حکومت ملکی دشمنی پراترآئی ہے۔ شریف خاندان نے اقتدار میں آکر ہمیشہ ملکی ادارے تباہ کیے ہیں۔ یہ مافیا نیب کو غلام بنا نا چاہتا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ان کی دھاندلی کا راستہ بنا ہو جائے گا۔ تحریک التوا پر سینیٹر ڈاکٹر وسیم، سیف اللہ نیازی،فیصل جاوید خان،فوزیہ ارشد،اعظم سواتی،محسن عزیز، ڈاکٹر زرقا تیمور سمیت دیگر نے بھی دستخط کرکے حمایت کی۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، اوورسیز پاکستانیوں پر حکومتی قانون سازی پر تحریک التواءپیش
Oct 01, 2022