لاہور (خصوصی نامہ نگار) حکمران اسلام کے خلاف قانون بنا کر تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ ٹرانس جینڈر بل قوم لوط کی پیروی ہے اللہ کے عذاب ڈریں اور اس شیطانی بل کو ختم کریں۔ یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں لاہور میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کفار اور شیطان کی خوشنودی کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہو جاتیں ہیں۔ اسلام اور ملکی سلامتی اور عوام کے مفاد میں منتشر ہو کر ملک کمزور کرنے لگی رہتی ہیں پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور ایسے بل پاس کرکے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کھلی بغاوت کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ بل پاکستان مفاد میں نہیں اس لئے شیطانی بل کو فی الفور ختم کر کے اسلام کے نفاذ کی عملی کوشش کرنی چاہیے حکومت سیلاب زدگان کی امداد کی طرف توجہ کرے اور سردی آنے سے پہلے ان کی رہائش گاہوں کی تعمیر کا بندوبست کر ے۔
ٹرانس جینڈر بل قوم لوط کی پیروی ، اللہ کے عذاب ڈریں :عبدالغفار روپڑی
Oct 01, 2022