لاہور(سپیشل رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں انسداد ڈینگی، علامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہال میں منعقدہ سیمینار کا اہتمام یونیورسٹی کی انسداد ڈینگی ٹاسک فورس نے کیا۔ جس میں ڈینز، چیئرپرسنز ، فکلیٹی ممبران ، سٹاف اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انسداد ڈینگی ٹاسک فورس ڈاکٹر شہزاد علی نے سیمینار میں تفصیلی لیکچر دیا۔ ڈینگی کے پھیلاو کی وجوہات ، علامات ، مچھروں کی افزائش اور روک تھام کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔