عظیم انقلاب حضورکی تشریف آوری،ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوا:قاری زوار بہادر


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور کی تشریف آوری ہے جو دنیا کیلئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے۔ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے رحمتہ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ نصیب ہوا۔حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گی اورہر طرف ا±جالا ہو گیا۔ پسماندہ اور معاشرے کے ستائے ہوئے افرادکو پ±رسکون زندگی گزارنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ غلامان مصطفی ربیع اوّل کے مہینے میں ملک بھر میںحضور سے محبت اور عشق رسول کا ایسا ثبوت پیش کریںکہ دشمنان اسلام اپنے عزائم میںناکام ہو جائیں۔میلاد النبی کی خوشیاں منانا نبی کریم سے اظہار محبت کا عظیم ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدنور مدینہ میںمیلادالنبیکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اہلسنت کینٹ کے صدر مولانا محمدعطاءالرحمن نقشبندی نے کی۔ تقریب سے حافظ نصیر احمد نورانی ، رشید احمد رضوی،مفتی تصدق حسین ،مولانا شبیر حسین فریدی،قاری لیا قت علی رضوی،حافظ مستنصر احمد نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن