اسلام آباد (وقائع نگار) جسٹس اطہر من اللہ نے بلوچ طلبہ کی ہراساں کرنے سے متعلق شکایات دور کرنے کے لیے دائر درخواست میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے عدالتی کمشن کے کنوینئر بننے سے معذرت پر نئے کنوینئر کیلئے نام طلب کرلیے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا صادق سنجرانی کی جانب سے کانفیڈنشل خط لکھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کنوینئر کا نام پٹشنر کے ساتھ مشورہ کرکے پیر تک بتا دیں، چیئرمین سینٹ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی تھی تو کیا ان کو کنوینئر بنا دیں؟، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹارنی جنرل دس پندرہ دن تک مصروف ہیں، اس موقع پر درخواست گزار وکیل ایمان زینب مزاری کی جانب سے افراسیاب خٹک کو کمشن کا کنوینئر بنانے کی تجویزکیا گیا، چیف جسٹس نے کہاکہ اس کمیشن میں ممبران اسمبلی بھی ہیں اس لیے اس کو کنوینئر بنائیں جس کا آفیشل سٹیٹس بھی ہو، سیکرٹری ہیومن رائٹس کو کیا اس کا آرگنائزر بنا دیں؟،
سنجرانی معذرت
بلوچ طلبہ کی شکایات‘ چیئرمین سینٹ کی عدالتی کمشن کا کنوینئر بننے سے معذرت
Oct 01, 2022