اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کا ابتدائی اجلاس جمعہ کو ہواکونسل کے سربراہ حامد خان نے صدارت کی اجلاس میں رو¿ف حسن، نجیب ہارون، ارشد داد، جمال انصاری، خالد مسعود، سلیم جان. یعقوب اظہار اور بختیار قصوری نے شرکت کی جبکہ تسنیم نورانی ویڈیو لنک پر اجلاس کا حصہ بنے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے کونسل کو سونپی جانے والی ذمہ داریوں سمیت اہم امور پر تبادل خیال کیا گیا ابتدائی اجلاس میں کونسل کے دائرکار اور طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی ملکی و تنظیمی معاملات سے متعلق پالیسی سطح کے عنوانات پر ورکنگ پیپر کی تیاری پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی اتفاقِ رائے سے پورا منصوب عمل منظوری کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی خدمت میں پیش کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا رو¿ف حسن کو ایڈوائزری کونسل کا باضابطہ سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔
ایڈوائزری کونسل