سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمو د ریٹائر، جو ہر سلیم قائم مقام کی ذمہ داریا ں سر انجام دیں گے


اسلا م آباد (فر حا ن علی )سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمو د وزارت خا رجہ میں اپنی مدت ملا زمت پو ری کر نے کے بعد 29ستمبر 2022ریٹا ئرڈ جبکہ اٹلی میں تعینا ت پا کستانی سفیر جو ہر سلیم قائم مقام سیکر ٹر ی خا رجہ کی ذمہ داریا ں سر انجام دیں گے۔ تفصیلا ت کے مطا بق سابق سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمو د ایک کیریئر فارن سروس آفیسر ہیں جن کا 3 دہائیوں پر محیط سفارتی تجربہ تھا سابق سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمو د وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اور کثیر جہتی دونوں میدانوں میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں مختلف اسائنمنٹس بھی کر چکے ہیں۔سابق سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمود نے 1985 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔سیکریٹری خارجہ کے طور پر تعیناتی سے قبل سفیر سہیل محمود نے اگست 2017 سے اپریل 2019 تک بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 1987 سے 1988 اور پھر 1990 سے 1991 تک وزارت خارجہ میںجنوبی ایشیا کے ڈیسک آفیسر کے طور پر کام کیا۔سابق سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمو د 1995سے 1998تک ڈائر یکٹر(ایران اور تر کی)، 2005سے 2008ڈائر یکٹر جنرل امر یکہ، ڈائر یکٹر جنر ل سیکر ٹر ی خا رجہ آفس 2009اور ایڈ یشنل سیکر ٹر ی(افغا نستان/ویسٹ ایشیا)2013سے 2015بھی ذمہ داریا ں سر انجا م دیں ۔سابق سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمو د 29ستمبر2022 کو وزارت خا رجہ میں اپنی مد ت ملا زمت پو ری کر نے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے جبکہ سابق سیکر ٹر ی خا رجہ سہیل محمود نے ریٹائر منٹ کے ایک دن بعد اپنی سالگر ہ منا ئی۔سہیل محمود کی ریٹا ئر منٹ کے بعد اس وقت اٹلی میں تعینا ت پا کستانی سفیر جو ہر سلیم قائم مقام سیکر ٹر ی کی ذمہ داریا ں سر انجام دیں گے ۔وزارت خا رجہ میں گر یڈ 22کے افسر اور اس وقت اٹلی میں پا کستان کے سفیر جو ہر سلیم قائم مقام سیکر ٹر ی خا رجہ تعینا ت ہو گئے ہیں ان کی تعینا تی کا نو ٹیفیکیشن وزارت خا رجہ نے جا ری کر دیا ہے ۔سفیر جو ہر سلیم نے فارن سروس آف پا کستان 1985میں جو ائن کی ۔ سفیر جو ہر سلیم1963 میں پیدا ہوئے۔ انہو ں نے ماسٹرز کی ڈگری انگلش لیٹریچر، گورنمنٹ ایڈمنسٹریشن (یونیورسٹی آف پنسلوانیا) سے ماسٹرز، بین الاقوامی اقتصادیات اور عوامی پالیسی میں ماسٹرز (جان ہاپکنز یونیورسٹی) امریکہ، جارج ٹاو¿ن یونیورسٹیامریکہ میں فیلوشپ کی۔ سفیر جو ہر سلیم بوسنیا اور ہرزیگووینا میں (2008-2011)، بحرین میں (2011-2014) اور جرمنی میں (2015-2020) کے بطور سفیر خدمات انجام دےچکے ہیں۔
سیکر ٹر ی خا رجہ

ای پیپر دی نیشن