سیلاب متاثرین کیلئے اب تک 133 پروازیں سامان لے کر پاکستان آئیں‘ دفتر خارجہ


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے اب تک 17 ممالک، 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان لے کر 133 طیارے پاکستان آئے ہیں، یو اے ای سے 41 ،امریکہ سے 21، ترکیہ کے 14 طیارے امدادی سامان لے کرآئے، سعودی عرب سے 10، عمان سے 8، چین اور قطر سے چار، 4 امدادی طیارے پاکستان پہنچے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ انڈونیشیا نے2، ازبکستان، فرانس، ترکمانستان، اردن، سے ایک ایک طیارہ پاکستان آیا، نیپال، برطانیہ، روس، یونان اور اٹلی نے بھی امدادی سامان کا ایک، ایک طیارہ بھیجوایا، یونیسف 3، اقوام متحدہ ادارہ برائے مہاجرین 14، عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھیجوائے، جبکہ ایران، ترکیہ، تاجکستان، عمان، یو اے ای نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد بھیجوائی۔
133 پروازیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...