سرائے مغل(نامہ نگار) دو نامعلوم ملزمان جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں تارا گڑھ کے رہائشی محمد حسین کی جواں سالہ لڑکی مقدس بی بی سودا سلف لینے دکان پر جا رہی تھی کہ اسی اثنا دو نامعلوم افراد آئے اور مقدس کو اغوا کرکے موٹر سائیکل پر بٹھا کر کے فرار ہو گئے۔باپ کی رپورٹ پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لےا گےا۔