شیخوپورہ: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ‘ لوٹ مار کا بازار گرم


شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ میں گراں فروشوں نے لوٹ مچا دی ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفاتر میں بیٹھ کر صرف کاغذ سیاہ کرنے میں مصروف ہے شہر میں سبزیوں پھلوں گوشت انڈے دالوں کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ تاجروں نے ضلع حکومت شیخوپورہ کی طرف سے جاری کردہ پرائس کنٹرول لسٹ کو بھی خاطر میں نہیں لایا اورپرائس کنٹرول لسٹ سے 50 سے 80 فیصد اشیاءکے نرخوں میں ازخود اضافہ کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ایک سروے کے مطابق شیخوپورہ میں بکرے کا گوشت 1700 روپے ،گائے کا گوشت 800 روپے ، انڈہ 22روپے ‘ آلو 120، پیاز 150 روپے ٹماٹر 150 روپے سبز مرچ 300 روپے ، شملہ مرچ 450 روپے اور اروی 160 روپے کلو دھرلے سے فروخت کی جا رہی ہیں اکثر دکانداروں نے ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ کو نہ صرف مسترد کر دیاہے بلکہ اس پر عملدرآمد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہو رڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں حکومتی رٹ بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...