فیروزوٹواں(نامہ نگار ) جب بندہ فیصلہ اللہ پر چھوڑ دے تب اللہ پاک دنیااور آخرت میں کامیابی و کامرانی اور عزت دےتا ہے ان خیالات کا اظہار ن لیگی ایم پی اے رانا محمود الحق شاہین نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بے شک اللہ پاک ہی بندے کو عزت سے نوازتاہے مخالفےن کو معزز عدالت کے فیصلے سے منہ کی کھانا پڑھ رہی ہے پاکستان کی معزز عدلیہ نے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کو کیس سے بری کر کے حق اور سچ کے مطابق فیصلہ کیا ہے اب وہ دن دور نہیں جب نواز شریف دوبارہ وطن وآپس آ کر عوام کی خوشحالی کے لیے منصوبے بنا کر مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام کی جا ن چھوڑائیں گے پی ٹی آئی اور عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے ہمارا ملک ڈیفالٹ لسٹ میں جا رہا تھا اللہ نے چاہا تو جلد ہی مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت بیروگاری اور مہنگائی پر قابو پا لے گی ۔
مریم نواز ‘کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف کےس کا فےصلہ حق سچ پر مبنی ہے:رانا محمود الحق
Oct 01, 2022