وفاقی حکومت کو ملکی معیشت کی تباہی  کا حساب دینا پڑےگا:شمسہ علی 


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ملکی معیشت کی تباہی کا حساب دینا پڑے گا۔ قوم ان سے ووٹ کی پرچی کی شکل میں انتقام لے گی اورپاکستان تحریک انصاف کو فتح یاب کرکے ملکی ترقی و سلامتی کی راہ ہموار کرے گی۔ عام انتخابات کا اعلان جلد ہوگا۔ قوم امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنی محرومیوں کا حساب لینے کیلئے تیار رہے۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہرِ لاہور کی صفائی ستھرائی کیلئے انقلابی بنیادوں پر کوشاں 
 لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہرِ لاہور کی صفائی ستھرائی کے لیے انقلابی بنیادوں پر کوشاں ہے۔لاہور شہر کے کونے کونے کو چمکانے کیلئے کمشنر لاہور کی ہدایات پر شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے خصوصی زیرو ویسٹ مہم کا انعقاد کیا جس کے 15 روز مکمل کر لیے گئے ہیں۔مہم کے تحت لاہور کے 9ٹاو¿نز میں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 
خواجہ سرا کوٹرانسجینڈر بل کی نہیں شناختی کارڈ کی ضرورت ہے:شرکائ
لاہور( کلچرل رپورٹر) خواجہ سرا اللہ کی مخلوق اور ہمارے معاشر کا حصہ ہیں۔ انہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح تمام آئینی حقوق حاصل ہونے چاہیے جیساکہ سپریم کورٹ نے 2010ءمیں قرار دیا تھا۔ ان حقوق کے حصول کیلئے انہیں ٹرانسجینڈر بل کی نہیں شناختی کارڈ کی ضرورت ہے۔ شرکا نے ان خیالات کا اظہار اقرا کلب لاہور کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا۔ شرکا ءنے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں ہر قانون کا استعمال غلط ہوتا ہے۔ اجلاس میں سورہ الحدید آیت 22 اور بخاری کی حدیث 6596 پر گفتگو کی۔

 اجلاس کے آخر میں ارکان پریس کلب کے مرحوم رشتہ داروں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن