لاہور (سٹاف رپورٹر)ہیلپ ڈیسک لاہور سٹیشن نے دو مختلف واقعات میں گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکیوں کو ورثاءکے حوالے کردیاآشفہ نامی بچی عمر 13 سال لاثانی ٹرین میں سفر کرکے نارووال سے لاہور آپہنچی تھی جبکہ ا±مِ حبیبہ نامی لڑکی عمر 19 سال کو پلیٹ فارم پہ لاوارث پاکر تحویل میں لیا گیا۔ا±مِ حبیبہ کے پاس گھر والوں کا نمبر نہ تھا جسکو ریلویز پولیس نے باحفاظت گھر پہنچایا۔دونوں لڑکیاں گھریلو معاملات کی بنا پر گھر سے بھاگی تھیں۔
فیروز والہ :منشیات مقدمات
3ملزموں کو 10سال قید ‘جرمانہ
فیروزوالہ (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ کی دو عدالتوں نے زیر سماعت منشیات کے تین مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر تین ملزموں کو 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔
لیسکو ٹیم بجلی چوری میں ملوث
نجی ہسپتال ‘ہوٹل کو پکڑ لیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) سب ڈویژن لیسکو علی پارک کے ایس ڈی او نعیم عباس نے ٹیم کے ہمراہ رانا ٹاو¿ن میں چھاپہ مار کر بجلی کی مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے نجی ہسپتال اور ہوٹل پکڑ لیا ۔مذکورہ افراد میں لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ ایس ڈی او واپڈا کی رپورٹ پر فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ہیلپ لاہور سٹیشن نے گھر سے ناراض 2لڑکیوں کو ورثاءکے حوالے کردیا
Oct 01, 2022