فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ‘ مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ۔ شہزاد ٹاو¿ن کے علاقہ بند روڈ پر ڈاکوو¿ں نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان زاہد کو زخمی کر دیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ موٹروے پل کوٹ پنڈی داس کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگا کر دو کاروں ،چار موٹر سواروں اور دیگر افرادسے نقدی ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ لئے ۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب دن دہاڑے ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری علی رضا سے5 لاکھ روپے چھین لئے ۔ لاہور روڈ کی آبادی نبی پورہ میں 2 ڈاکو دن دیہاڑے ایک موٹر سائیکل کو سڑک بلاک کر کے روک کر سوار ایک موبائل فون کمپنی کے سیلز مین محمد نواز سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان سے موٹرسائیکل ، نقدی اور چھین کر لے گئے۔