لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے اہم ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔لاہور میں فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نمونیہ سے صحت یاب ہوکر جمعرات کو ہوٹل پہنچ گئے مگر کرونا کی وجہ سے گھر بھیج دیاگیا۔ڈاکٹرز نے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو 3 ٹیسٹ ایچ آر سی ٹی، ڈی ڈائمر اور فیریٹن لیول تجویز کیے لیکن نسیم شاہ نے تینوں ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نسیم شاہ کو ڈاکٹرز نے 3 دن مزید آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن ڈاکٹرز کے آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ نسیم شاہ نے نہیں مانا۔میڈیکل رپورٹ میں درج ہے کہ اگر ان میں علامات رہتی ہیں تو پھر نسیم شاہ کو مزید قرنطینہ میں رہنا ہوگا ۔
اور تمام ٹیسٹ دوبارہ کروائے جائیں گے۔