لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد کہا کہ انگلینڈ نے پاور پلے میں نقشہ ہی بدل دیا ۔ انگلش بیٹرز نے پاور پلے کا خوب استعمال کیا ۔ اگرچہ ہمار اسکور اچھا تھا تاہم مزید دس سے پندرہ رنز بنانے کی ضرورت تھی ۔ مڈل آرڈر کے کھلاڑی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ‘انہیں اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ امید ہے کہ مڈل آرڈر کے کھلاڑی فیصلہ کن میچ میں ذمہ داری نبھائیں گے ۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ بیٹرز نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے ثابت کیا کہ اگر کھلاڑی ثابت قدم رہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ بیٹرز کو مخصوص شارٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ میرے خیال میں فاسٹ باﺅلرز نے بھی اچھی کاکرردگی دکھائی ہے ۔ اگر وکٹیں شروع میں نہ گریں تو بعد میں آنے والوں دباﺅ نہیں ہوتا اور ہدف اچھا بنایا جاسکتا ہے ۔ اچھی بنیاد ہی اچھے شارٹس کا موقع دیتی ہے ۔ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متاثر ہوں ۔ میچ بہت اچھا ہوا۔ امید ہے سیریز بھی اچھی ہوگی ۔ ہمیں ایک گروپ بننے کیلئے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ جوز بٹلر اچھا محسوس کر رہے ہیں انہیں مزید ٹریننگ کی ضرورت ہے ۔ ایک میچ کیلئے خطرہ مول نہیں لے سکتے ‘ان کی فٹنس کا جائزہ لیتے رہیں گے ۔ مین آف دی میچ فل سالٹ نے کہا کہ اچھی اننگز کھیلنے اور سیریز برابر کرنے کی بہت خوشی ہے ۔ ٹاپ پر بیٹنگ کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے ۔ کوشش ہوتی ہے کہ فیلڈرز سے ہٹ کر شارٹ کھیلیں جائیں ۔ٹیم انتظامیہ کے اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں ۔ وہ چاہتے تھے کہ میں کھیلوں ۔ ہماری ٹیم بہت اچھی ‘مقابلے کی ضرورت ہے ۔ ہر کھلاڑی اپنی طرف سے اچھا کھیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ پتہ چل رہاہے کہ کوچز کتنے اچھے ہیں ۔