تہران(آئی این پی)ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد83ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی حراست میں نوجوان خاتون کی موت کے خلاف ایران بھر کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ نے بتایا کہ تقریبا دو ہفتوں کے مظاہروں میں کم از کم 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ درجنوں کارکنوں، طلبا اور فنکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے ٹویٹر پر کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 29 ستمبر تک کم از کم 28 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔