لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام نے فیڈرل شریعت کورٹ میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 کو خلاف شریعت ہونے کی بناء پر چیلنج کیا گیا ہے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے مطابق عدالت کی جانب سے پٹیشن کی سماعت کے لئے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہر پلیٹ فارم پر اس ایکٹ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ دوسری طرف ترجمان اسلم غوری کے مطابق سینٹ میں پہلے سے ترمیمی بل جمع کرا دیئے گئے ہیں۔