منی لانڈرنگ: مونس الٰہی 11 اکتوبر کو بنکنگ کورٹ طلب‘ چالان منظور

Oct 01, 2022


لاہور (خبر نگار) لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں  مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہی و دیگر  دو ملزمان کے مقدمہ کا چالان جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا۔ عدالت نے مونس الہی سمیت تمام ملزمان کو 11  اکتوبر کو طلب کر لیا۔ بینکنگ  کورٹ کے جج اسلم گوندل نے مونس الٰہی سمیت نامزد ملزمان کو 11  اکتوبر کو پیش ہو نے کا سمن جاری کردیا۔ ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف عدالت میں چالان جمع کرایا۔ چالان میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا۔  مونس الہی کے خلاف کرپشن کا پیسہ مختلف بینک اکائونٹس میں ٹرانزیکشن کے ذریعے سفید دھن میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں