لاہور (سپیشل رپورٹر) آڈیو لیکس کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے صدر، وزیراعظم اور کابینہ کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ سربراہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل اظہر صدیق نے مراسلے میں کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد پاکستان کی سلامتی پہ بڑے سوالیہ نشان ہیں جس طرح سائبر سکیورٹی نے معاملات درہم برہم کیے اس طرح یہ مزید خرابیاں بھی پیدا کرسکتا ہے آڈیو لیکس کے عمل کے پیچھے چھپے تمام چہرے سامنے آنے چاہیئں اگر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔