راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ہوتا ہے لوگ فیس دیکھتے ہیں کیس نہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے یہ مٹھائی بھی اپنے گھر میں بانٹتے ہیں ہر چیز جہاں بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتاہے جیلیں صرف غریبوں کے لئے بنی ہیں۔
عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ، شیخ رشید
Oct 01, 2022