لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی زیرصدارت ہائی کورٹ کے وفات پا جانے والے جج صاحبان کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس چیف جسٹس کورٹ روم میں ہوا۔ جس میںجسٹس شجاعت علی خان،جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم سمیت لاہور ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان بھی موجود تھے۔ ریفرنس میں مرحوم ججز کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری،وائس چیرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چودھری ، اٹارنی جنرل پنجاب اشتراوصاف، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خلیق الزمان چودھری اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق ججز ہمیشہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اس نے اپنے پروردگار کی جانب لوٹ کر جانا ہے۔ ریفرنس کے اختتام پر مرحوم ججز کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاکی گئی اور مرحوم جج صاحبان کی خدمات کے پیش نظران کے اہل خانہ و عزیز واقارب کو سوئنیرز سے بھی نوازا گیا۔
دنیا میں آنے والے ہر شخص کو پروردگار کی جانب لوٹ جانا ہے: جسٹس امیر بھٹی
Oct 01, 2022