لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے بادشاہی مسجد لاہور میں ہونے والی عالمی محفل حسن قرا¿ت کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمة للعالمین کی سیرت مبارکہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ شان رحمة للعالمین بمناسبت ماہ ربیع الاول عالمی محفل حسن قرا¿ت کا انعقاد بادشاہی مسجد لاہور میں کیا جا رہا ہے جس میں عالم اسلام کے عظیم قاری جن کا تعلق مصر سے ہے‘ عالمی شہرت یافتہ فیضلة الشیخ قاری محمود الشحات انور کے ساتھ پاکستان کے نامور قراءکرام جن کا تعلق تمام مسالک سے ہے‘ تلاوت کلام اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
عالمی محفل قرا¿ت