اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کہا ہے کہ کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا؟طالبان خان، یوٹرن خان، دہمکی خان یا معافی خان ؟ فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ جھوٹ بولنا عمران خان کا وطیرہ اور غلط بیانی ان کا منشور ہے، سائفر ڈرامہ پٹ چکا آزادی بیانیہ نیا دھوکا ہے ،عمران خان پہلے سیلاب متاثرین کو 14 ارب روپے دو پھر کال کا شوق پورا کرو۔