دھمکی دےکر پاﺅں پڑنا عمران نیازی کی پرانی عادت ہے، اسلم غوری 


اسلام آباد(نا مہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ دھمکی دے کر پاﺅں پڑنا عمران نیازی کی پرانی عادت ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی خاتون جج کی ہمت اور جرآت کو سلام پیش کرتے ہیں ،عمران نیازی کا دماغی چیک اپ کرایا جائے ،اس کی وجہ سے ملکی سالمیت دا پر لگی ہوئی ہے ۔اداروں کو کمزور کر رہا ہے ۔، اپنے ہر مخالف کو کھلے عام دھمکی دینا کہاں کی انسانیت ہے ۔اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ایک ذہنی مریض کی ناجائز خواہشات کی تسکین کے لئے کب تک اس کے اشاروں پر ناچتی رہے گی ۔ کوئی شرم وحیا نہیں ،سر عام ایک خاتون کو دھمکیاں دی گئیں ،معافی صرف دبا ئرکا نتیجہ ہے ،اس بے شرم کو کوئی ندامت نہیں ۔ترجمان نے کہا کہ یہ رویہ کسی اور سیاستدان کا ہوتا تو اب تک سزا یافتہ ہوتا ،معلوم نہیں کس بنیاد پر اتنا لاڈ پیار کیا جارہا ہے ۔ااس کے ساتھ کئے گئے لاڈ پیار کا خمیازہ لاڈ پیار کرنے والوں کو ہی بھگتنا ہوگا سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ کی خفیہ دستاویزات بیرونی آقاﺅں کو دینے کے بعد اب کسی رعایت کا مستحق نہیں رہا ۔
 اسلم غوری 

ای پیپر دی نیشن