مرتضی وہاب کا استعفیٰ نا منظور، بطور ایڈمنسٹریٹرکام جاری رکھنے کی ہدایت 

Oct 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے بطور ایڈمنسٹریٹرکام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلی سندھ نے مرتضی وہاب کو کہا کہ عہدہ پارٹی کی طرف سے ملا، استعفی قبول نہیں کرسکتا۔ وزیراعلی سندھ نے مرتضی وہاب کو پیرسے کے ایم سی کا دفترباضابطہ جوائن کرنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے 26ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وسولی نہ کرنے کے حکم کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی کے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔

مزیدخبریں