عمران کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہئے: خواجہ آصف

Oct 01, 2022


لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں عمران خان نے اپنی زبان سے جعل سازی اور فراڈ کو مانا۔ اس لئے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی دنوں کی بات ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی قواعد کے مطابق وقت پر ہوگی۔

مزیدخبریں