اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 2 اکتوبر 2022 سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ،پاکستان ریلوے نے یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔ پہلے سے روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں میں خیبر میل ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کو 2 اکتوبر 2022 سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ . کیا گیا ،5 اکتوبر 2022 سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی اپنے مقررہ روٹ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہے ۔انِ تمام ٹرینوں کواضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔سفری دورائنے کا جائزہ 30 روزکے بعد لیا جائے گا اور بتدریج کم کیا جائے گا ۔