سا ئفر : امریکہ کا نام کسی صورت نہیں آنا چا ہئے: عمران کی ایک اور آڈیو لیک 

Oct 01, 2022


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی آڈیو میں عمران خان اپنے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کر رہے ہیں اس دوران عمران خان کے ساتھ ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی ہیں لیک آڈیو  میں عمران خان  شاہ محمود قریشی سے سائفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں.عمران خان  شاہ محمود قریشی سے کہہ رہے ہیں اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک مینٹنگ کرنی ہے ہم تینوں نے اور وہ فارن سیکرٹری نے اس میں ہم نے صرف کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے ناں اس کے چپ کر کے صرف منٹس یہ اپنے پاس رکھ لیں، اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنانے لیتے ہیں  اس کی فوٹوسٹیٹ بنا کر رکھ لیتے ہیں۔ اعظم خان پوچھ رہے ہیں یہ سائفر8 ، 9 والا ہے، عمران خان کہتے ہیں سائفر آٹھ کو آیا ہے،. میٹنگ تو 7 کو ہوئی ہے ناں ہم نے تو امریکنز کا نام لینا ہی نہیں ہے کسی صورت سو اس ایشو کے اوپر پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے یہ بہت امپورٹینٹ ہے آپ سب کیلئے، کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے میں آپ میں سے کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا اس کے، اسد عمر کہتے ہیں آپ جان کے لیٹر کہہ رہے ہیں، یہ لیٹر نہیں ہے، میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، عمران خان جواب دیتے ہیں و ہی ہے نا ں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے نا ں، ایک ہی چیز ہے لوگوں کو تو ٹرانسکرپٹ اور لیٹر کی سمجھ  تو نہیں آنی تھی ناں، آپ پبلک جلسے میں تو یہی کہتے ہیں۔

مزیدخبریں