فارن فنڈڈ شیطانی دما غ ، 4برس ملک سے کھیلتا رہا، آج بھی ڈھٹائی سے وہی کر رہا ہے: مریم نواز 


اسلام آباد (نامہ نگار) مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی و سنگین سکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مریم نواز نے بھی ٹویٹ کر کے اپنا ردعمل دیا ہے۔ مریم نے کہا کہ الحمد ﷲ بالآخر عوام کو کچھ ریلیف ملا۔ انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی کی خبر ہے۔

ای پیپر دی نیشن