متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت شہدائے سانحہ حیدرآبادکی 34ویں برسی 

Oct 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ حیدرآباد 30،ستمبر1988کے شہدا کی 34ویں برسی کے موقع پرپاکستان کے مختلف شہروں سمیت حیدرآباد،میر پور خاص،سکھر، نواب شاہ،سانگھڑ،ٹنڈو الہیار،نوشہرو فیروز،ٹھٹھہ،عمر کوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شہدا کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں شہدا کی ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیاجبکہ مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر ز وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عبدالوسیم، وفاقی وزیر ر کن رابطہ کمیٹی سید امین الحق و دیگر اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے اراکین،مرکزی شعبہ جات و دیگر نے شرکت کی۔اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے،سانحہ حیدرآباد30ستمبر کے شہدا سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شہدا کے درجات بلندی کیلئے،اسیروں کی جلد رہائی،لاپتہ کی بازیابی اور ایم کیو ایم پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

مزیدخبریں