مسلم لیگ ن عوامی جماعت ‘ حق اور سچ کی فتح ہوئی :ظہیراحمد بٹ 

Oct 01, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)حق اور سچ کی فتح ہوئی مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی نوجوان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا حصہ بنیں اور ملکی ترقی میں کردار ادا کریں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے جنرل  سیکرٹری ظہیراحمد بٹ کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو ان کا کہنا تھا جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے جھوٹ کی زندگی مختصر ہوتی ہے مریم نواز کی باعزت رہائی اس بات کی دلیل ہے عمران نیازی نے جتنی محنت مخالفین کو دبانے میں لگائی اتنی محنت عوام کی خدمت پر لگا دیتے توعوام کی حالت کچھ اور ہی ہوتی موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں مگر مسلم لیگ ن ان مشکلات میں بھی سرخرو ہوگی ہمارا مشن عوامی خدمت ہے نوجوان ہماری طاقت ہیں جن کاہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار رہا ہے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں علاقہ کی خدمت میں ہر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں