چینی قونصل جنرل ژائو شیریں نے عوامی جمہوریہ چین کے 73 ویں قومی دن کے پرمسرت موقع پر یہاں رہنے والے اور کام کرنے والے تمام چینیوں کی دلی پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں کہ میرے ہم وطن جہاں بھی رہیں ، سلامت رہیں، صحت، خوشی اور خوشحالی ان کا مقدر ہو۔چینی حکام نے اپنے قومی دن کے موقع پر پاکستانیوں خاص کر سیلاب میں گھرے خاندانوں کو بھی یاد رکھا ہے ، متاثرین کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے ۔ دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ کووڈ ہو یا سیلاب پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان کی مشکلات کے ازالے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چین اور پاکستان کی دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے جو ایک روشن مثال ہے۔