ایس پی ڈی بورڈ کی پریکٹس منیجر کی قیادت میں ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات


لاہو ر(کامرس رپورٹر) سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل انور کی پریکٹس منیجر مسکرم برہانے کی قیادت میں ورلڈ بنک کے وفد سے پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کا بنیادی مقاصد پنجاب میں جاری شہری، زمینی اور ہاؤسنگ آپریشنز کی صورتحال کا جائزہ لینا، مجوزہ اقدامات پر اضافی مدد کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا شامل تھا۔ اجلاس کے دوران چیئر نے پنجاب میں اربن، اراضی اور ہاؤسنگ آپریشنز کے حوالے سے ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب میں جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیئرمین نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے میں پنجاب حکومت کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئر کو پنجاب بھر میں ورلڈ بنک کے تعاون سے چلنے والے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ورلڈ بنک کے پریکٹس منیجر نے ساؤتھ ایشیا کے علاقے میں شہری، لچک اور زمینی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سینئر اربن سپیشلسٹ، سینئر لینڈ ایڈمنسٹریشن سپیشلسٹ اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن