چین جی ڈی آئی وبائی امراض پر قابو ،انسدادغربت میں مدد کر یگا

Oct 01, 2022


بیجنگ( این این آئی)چین کا جی ڈی آئی گر وپ وبائی امراض پر قابو پانے اور انسدادغربت میں پاکستان کی مدد کر ے گا۔جی ڈی آئی کے فرینڈز گروپ کا وزارتی اجلاس نیو یارک میں ہوا تھا جس میں چین کی طرف سے جاری کردہ جی ڈی آئی پروجیکٹ پول میں منصوبوں کی پہلی فہرست کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو وبائی امراض پر قابو پانے اور غربت کے خاتمے میں پاکستان کی مدد کر ے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تین منصوبے پاکستان کیلئے مخصوص ہیں اور ان کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد کرنا ہے۔ 2 منصوبوں میں بلوچستان میں کرونا کے ردعمل اور عوامی خدمت کی صلاحیت کو فروغ دینا شامل ہے۔ بلوچستان کے غریب گھرانوں کیلئے روزگار بحال کرنے پر توجہ مرکوز ہے جس سے گھریلو پیداوار کا چھوٹا سامان فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں