گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جمعتہ المبارک کے موقع پر جے یو پی کے صدر ملک محمد جاوید چشتی اور جنرل سیکرٹری علامہ شبیر احمد صدیقی کی قیادت میں مرکزصدیقیہ غوثیہ جامع مسجد فیض مدینہ محلہ مجاہد پورہ حیدری روڈ میں ٹرانس جینڈر بل کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین جمعیت علما پاکستان نے کہا کہ حکمران اقتدار کی ہوس میں اس قدر اندھے ہو گئے ہیں، انہوں نے ٹرانس جینڈر جیسے انتہائی خطرناک اور غیر اسلامی قانون کوقومی اسمبلی سے منظورکر کے معاشرتی بے راہ روی کا جودروازہ کھولا ہے یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور،اسلامی تعلیمات، شریعت اور اسلامی معا شر ے سے کھلی بغاوت ہے پارلیمنٹ میں موجود بعض مذہبی جماعتیں بھی اس پر خاموشی اختیار کر کے اس گناہ میں برابر کی شریک ہوئی ہیں۔ وکلا ء برادری کے علاوہ علما اور مذہبی اسکالرز سمیت تمام مذہبی جماعتیں اس شیطانی بل کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔
گوجرانوالہ:ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف جے یو پی کایوم سیاہ
Oct 01, 2022