پشین میں 30ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈسے بچاؤ کی  ویکسین لگانے کا ہدف

Oct 01, 2022


پشین(این این آئی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر عبدالغفار کاکڑ نے کہا  کہ ٹائیفائیڈ  خطرناک ہے لیکن اس سے بچائو ممکن ہے ،احتیاطی تدابیر سے بہت آسانی کے ساتھ اس موذی مرض سے بچایا جا سکتا ہے ،خواتین اور بچے ایسی بیماروں کا بہت جلد شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشین کے تین شہری یونین کونسلوں میں 3  اکتوبر سے انسداد ٹائیفائیڈ مہم شروع ہورہی ہے، یونین کونسل پشین ٹاون، یونین کونسل مچان اور یونین کونسل خانوزئی میں 30000ہزار کے قریب بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائو کی ویکسن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 31 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15سال تک کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

مزیدخبریں